• Friday, 30 September 2022
لاہور کے سرکاری سکولوں کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز جاری

لاہور کے سرکاری سکولوں کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز جاری

لاہور(نیاٹائم)لاہور کے سات خستہ حال سکولوں کی تعمیرو مرمت کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پچاس کروڑ کے فنڈز جاری کردیے۔

 

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکےمطابق گورنمنٹ کمپری ہینسیو گرلز ہائی سکول وحدت روڈ کیلئے پانچ کروڑ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نزولی بازار کو چار کروڑ ستر لاکھ روپےکے فنڈز دیے گئے ہیں، گورنمنٹ ہائی سکول برکی کو بھی چودہ کروڑ روپے، گورنمنٹ پرائمری سکول نورپور کو پانچ کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کردی گئی۔

 

اسی طرح سی ڈی جی پرائمری سکول تحصیل شالیمار مادھولال حسین کو چودہ کروڑ روپے، گورنمنٹ ہائی سکول شاہ کمال اچھرہ کو ایک کروڑ روپے اورگورنمنٹ سکول لکھوکی کو چار کروڑ تیس لاکھ روپےکا فنڈز دیا گیا ۔ ڈی ای او سکینڈری کا کہنا ہےکہ مذکورہ رقم سکولوں کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ فنڈز صرف سکولوں کی تعمیر نوء پر ہی لگائے جائیں گے۔

 

تعلیمی بورڈ ڈی جی خان نے نہم جماعت کے سالانہ نتائج جاری کردیے