
انیل کپور کے ہمشکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
نیویارک(نیاٹائم)سوشل میڈیا پرہندوستانی اداکار انیل کپور کے ہمشکل نےصارفین کی توجہ کو اپنی طرف کھینچ لیا ہے۔
عمران ہاشمی، رنبیر سنگھ اور شاہ رُخ خان کے بعد سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بالی ووڈ نگری کے ’رام لکھن‘ انیل کپور کا بھی ایک ہمشکل سامنے لائیں ہیں۔وائرل ہونے والی ان پکچرز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار کی طرح نظر آنے والا ایک امریکی فٹنس کوچ ہے جس کا نام جان ایفر ہے۔ جان ایفر نے گزشتہ دنوں اپنی ایک پکچر انیل کپور کے ساتھ کولاج بناکرپوسٹ کی۔جس کے بعد انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انیل کپور کے اس ہم شکل کے چرچے ہونے لگے، اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے انیل کپورکو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ بالی ووڈ سے پیشکش کے منتظر ہیں، انیل کپور کدھر ہیں؟‘۔
جان ایفر نےمزید بتایا کہ انکے والد کہتے ہیں کہ یہ ’بچہ‘ ایک شاندار اداکار ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’یہ بچہ اب بچہ نہیں رہا بلکہ نانا بھی گیا ہے‘۔خیال رہے کہ پچھلے دنوں انیل کپور کی بیٹی سونم کپور اور آنند آہوجا کے ہاں بیٹے کی آمدہوئی جس کے بعد کبھی نہ بوڑھے ہونے کیلئے مشہور ہونے والے اداکار نانا بن گئے۔
گوری خان نے شاہ رخ کی اہلیہ ہونےکانقصان بتادیا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ