• Friday, 30 September 2022
گوری خان نے شاہ رخ کی اہلیہ ہونےکانقصان بتادیا

گوری خان نے شاہ رخ کی اہلیہ ہونےکانقصان بتادیا

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)شاہ رخ خان کی اہلیہ  گوری خان نے اعتراف کیا ہے کہ شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کے باعث  انہیں کئی  مرتبہ  کیرئیر کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بھارت کے مقبول شو 'کافی ود کرن' کے ساتویں سیزن کی بارہویں قسط میں اپنے کیرئیر  کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گوری نے کہا 'شاہ رخ کی بیوی ہونے کی حیثیت سے متعددبار مجھے فائدے کے بجائے نقصان  بھی اٹھانا پڑا ہے۔

 

گوری خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ 'کبھی کبھی شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے لوگ میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہو جاتے ہیں  مگر  اکثر شاہ رخ کی بیوی ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ کام سے انکار  بھی کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا 'جب بھی کوئی نیا پراجیکٹ شروع ہونے لگتا ہے تو مجھ سے لوگ رابطہ ہی  نہیں کرتے، میرے خیال میں لوگ شاہ رخ کی بیوی کے ساتھ کام کرنے کیلئے جڑنا نہیں چاہتے کیونکہ وہ بہت بڑے سٹار ہیں، شاہ رخ کی بیوی ہونا 50 فی صد   ان کے خلاف جاتا ہے۔واضح  رہے کہ گوری خان نے بالی وڈ کے متعدد اداکاروں کے گھر کا نقشہ بھی ڈیزائن کیا ہے۔

 

بھارتی کامیڈین راجوشری واستو اپنے مداحوں کو افسردہ کرگئے