• Tuesday, 29 November 2022
امریکی شخص نے ایک منفرد گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

امریکی شخص نے ایک منفرد گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

آئڈاہو(نیاٹائم)امریکا میں ایک شخص نے ایک پہیے والی سائیکل پر کرتب دِکھتاتے ہوئے تقریبا پچاس کلومیٹر کا ٹریول کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈتوڑ دیا۔

 

امریکن سٹیٹ آئیڈوہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوِڈ رش، جو اسٹیم تعلیم کے فروغ کیلئے تقریباً دوسوپچاس گینیز عالمی ریکارڈ توڑدیا ہے، انکا کہنا تھا کہ انہوں نے ریکارڈ بنانے کی کوشش کیلئے اپنی ایک پہیے والی سائیکل سے بیس اِنچ والا پہیہ نکال کر چھتیس انچ کا پہیہ لگا کر سائیکل کی اپ گریڈیشن کی۔ان کا کہنا تھا کہ جب آپ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو مثبت ہوتا ہے کہ پہیہ کا سائز بڑا ہو۔انہوں نے کہا کہ کرتب دِکھاتے ہوئے لمبا فاصلہ طے کرنے کی آفیشل کوشش سےپہلےانہوں نے تقریباً ساڑھے 5 برس تک کڑی محنت کی۔

 

ڈیوڈ رش نے ٹریک کے 123 چکر لگائے، جو 49.47 کلومیٹر کا سفر بنتا ہے۔ اسی دوران کرتب دِکھاتے ہوئے ان سے ایک غلطی ہوئی اور انکی کوشش وہیں ختم ہوگئی۔ان کا طے کیا گیا فاصلہ گزشتہ ریکارڈ یعنی تقریبا 20 کلومیٹر کے دُگنے سے زیادہ ہے۔ انہوں نے 28.96 کلومیٹر کے غیر مصدقہ ریکارڈ کو بھی توڑدیا۔

 

سعودی شہری نے "سچی محبت " کی تلاش میں 53 شادیاں کر ڈالیں