• Friday, 30 September 2022
ٹھیلے پر پکوڑے فروخت شخص کو گھر میں قتل کردیا گیا

ٹھیلے پر پکوڑے فروخت شخص کو گھر میں قتل کردیا گیا

کراچی(نیاٹائم)کورنگی غریب نواز کالونی میں گھر میں سوئے ہوئے ٹھیلے پر پکوڑے بیچنے والےشخص کو فائرنگ کرکےموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

 

منگل اوربدھ کی درمیانی رات کورنگی پولیس اسٹیشن کے علاقے سیکٹر 34/3 بنگالی کیمپ غریب نواز کالونی میں واقع ہاؤس نمبر441 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت پچاس سالہ محمد انوار ولد یعقوب عمر کے نام سےسامنے آئی ۔مقتول  ٹھیلے پر پکوڑے فروخت کرکے گھر کا نظام چلاتا تھا۔

 

پولیس کے مطابق مقتول اپنے گھرمیں سکون کی نیند میں سورہا تھا،اسی دوران نامعلوم ملزمان نے گھرکی کھڑکی سے فائرکھول دیے۔ گولی کھڑی کا شیشہ توڑتے ہوئے مقتول کو سیدھی لگی اور وہ موقع پرابدی نیندسلادیا۔ جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول بھی برآمد ہوا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل پرسنل دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

 

دوسری طرف شاہراہ نور جہاں تھانے کے ایریا نارتھ ناظم آباد ڈی سلواٹاؤن میں شادی کے فنکشن میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پرعباسی شہیدہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کی شناخت بائیس سالہ جلال خان ولد جمال خان کے نام سے سامنےآئی۔پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے ثبوت جمع کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

 

چچازاد نے دیرینہ رنجش پر بہن بھائی کو قتل کردیا