• Friday, 30 September 2022
حکومت نے رات کی تاریکی میں پٹرول کی قیمت بڑھادی

حکومت نے رات کی تاریکی میں پٹرول کی قیمت بڑھادی

اسلام آباد(نیاٹائم)حکومت کی طرف سے بدھ کی رات اچانک پٹرولیم مصنوعات کی پرائسز میں رد و بدل کردیا گیا، جس کے بعد پٹرول پرائس میں اضافہ کردیا جبکہ مٹی کے تیل و لائٹ ڈیزل میں معمولی کمی کی گئی۔

 

نیاٹائم کے مطابق پٹرول کی پرائس میں ایک روپےپینتالیس  پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں منسٹری آف فنانس کے مطابق ڈیزل کی پرائس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت آٹھ عشاریہ تیس روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چار عشاریہ چھبیس روپے فی لیٹر کم کردی گئی۔

 

پٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد نئی پرائس 237 روپے 43 پیسے فی لیٹرپہنچ گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 245.43 روپے ہی رہے گی۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی پرائس 202 روپے 2 پیسے فی لیٹرہوگئی اور لائٹ ڈیزل آئل کی پرائس 197 روپے 28 پیسے فی لیٹرہوئی۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی پرائسز کا اطلاق آج ہی سے ہوگا ۔

 

دوسری طرف گورنمنٹ نے پٹرول پر لیوی میں آٹھ پیسے کی کمی کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی آٹھ پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔ پٹرول پر لیوی سنتیس روپے پچاس پیسے سے کم ہوکر 37.42 روپے ہوچکی ہے اور ڈیزل پر لیوی 7.50 روپے سے اضافے کے ساتھ سات روپے اٹھاون پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

 

کراچی والوں کے بجلی بل میں میونسپل ٹیکس کی وصولی شروع