• Friday, 30 September 2022
بسمہ معروف ماں بننےوالی کھلاڑیوں کےحق میں بول پڑیں

بسمہ معروف ماں بننےوالی کھلاڑیوں کےحق میں بول پڑیں

لاہور(نیاٹائم)قومی  کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے مطالبہ کیا ہے کہ ماں بننے کے بعد کھیل جاری رکھنے والی پلیئرز کی کھل کر حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں زیادہ سہولیات  مہیا کی جائیں تاکہ انہیں یقین ملے۔

 

ایک ٹی وی سےگفتگو کرتے ہو ئے بسمہ معروف نے کہا کہ ماں بننے کے بعد جتنی سپورٹ ملی سوچا بھی نہیں تھا، بیٹی فاطمہ ایک سال کی ہو گئی ہے، وقت کیسے گزرا پتہ ہی نہیں چلا، اب وہ کرکٹ فیملی کا حصہ ہے۔ بسمہ معروف نے کہا کہ میں اپنی والدہ کو 100 فی صد کریڈٹ دوں گی جنہوں نے یہ سب ممکن بنایا اور مجھے ایزی  رکھا، وہ میرے ساتھ ہوتی ہیں تو میں بیٹی کو انکے پاس چھوڑ کر ریلیکس ہو جاتی ہوں اور  پھر ساری توجہ  کھیل کے میدان پر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں بننے کے بعد کھیلنے کا مقصد میسج  دینا تھا کہ ہر چیز ممکن ہے، ہمت نہیں ہارنی چاہیے مگر اس کیلئے سپورٹ کی ضرورت ہے، میری شوہر اور سسرال والوں نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے، شاید اسی وجہ سے میرے لیے یہ سب  ممکن ہوا ہے۔

 

قومی ٹیم کی کپتان نے کہا کہ میرا پیغام یہی ہے کہ ماں بننے والی پلیئرز کی حوصلہ افزائی کریں، شادی اور ماں بننے والی پلیئرز کی کھل کر مزید سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا  ہے کہ متعدد لڑکیاں شادی یا ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑ دیتی ہیں مگر میں چاہتی ہوں کہ انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں تاکہ انہیں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے اور سب سے زیادہ یہ ہے کہ انہیں اعتماد دیں تاکہ وہ کھیل کے میدان  کوچھوڑکرجائے۔

 

شکست کیوں ہوئی،بابرنے وجہ بتادی