• Friday, 30 September 2022
شکست کیوں ہوئی،بابرنے وجہ بتادی

شکست کیوں ہوئی،بابرنے وجہ بتادی

کراچی(نیاٹائم)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہارنے کی وجوہات بتادی ہیں۔

 

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعدبات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے دس اوورز میں پاکستانی ٹیم نے اچھی شروعات فراہم کی تاہم بعد میں اچھی شراکت داری نہیں لگیں جس کی وجہ سے ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کیلئے بیٹنگ آرڈر کےمختلف کمبی نیشن کھیلا رہے ہیں۔دوسری طرف نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہیلتھی ٹارگٹ دیا تھا اس کا دفاع کرنا چاہیے تھا تاہم پاکستانی بولرز مکمل منصوبے کے مطابق بولنگ نہیں کر سکے۔

 

عثمان قادرکا کہناتھا کہ انگلینڈ نےاچھا کھیل پیش کرکے کامیابی حاصل کی، امید ہے کہ پاکستان غلطیوں سے سبق سیکھ کر اگلے میچ میں کامیابی حاصل کرے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دن کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ایلکس ہیلز کی شانداربلے بازی کی بدولت پاکستان کو چھ وکٹوں سے مات دی تھی۔

 

پاکستان میں سیریز ، کنڈیشنز کے ساتھ شیڈول کا بھی چیلنج ہے ، ڈیوڈ ولی