• Friday, 30 September 2022
بھارتی کامیڈین راجوشری واستو اپنے مداحوں کو افسردہ کرگئے

بھارتی کامیڈین راجوشری واستو اپنے مداحوں کو افسردہ کرگئے

ممبئی(نیاٹائم)انڈین کےمشہور کامیڈین و اداکار راجو شری واستو اٹھاون برس کی عمر میں چل بسے۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو شری واستو کودس اگست کوہارٹ اٹیک کے سبب ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اب تک وہ زیرِ علاج تھے اور اب اہلخانہ کی طرف سے اداکار کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔راجو شری واستو کو یکم ستمبر کےدن وینٹی لیٹر پر اس وقت منتقل کیا گیا تھا جب ان کا بخار باوجود علاج کےٹوٹ نہیں رہا تھا، لیکن آج 21 ستمبر کی صبح انہوں نے دہلی کے ہسپتال میں دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

 

یادرہے کہ راجو شری واستو کو اس وقت دل کا دورہ پڑا تھا جب وہ جم میں ٹریڈ مِل پر ورزش کررہے تھے۔یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ راجو نے جم میں بہت زیادہ ایکسرسائز کی تھی جس کی وجہ سے ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی تاہم ان کے بھانجے کوشل سری واستو نے ان دعوؤں کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ یہ سب افواہیں ہیں۔

 

رانی مکھرجی کو بغیر میک اپ سکرین پر کیوں آنا پڑا ؟