• Thursday, 29 September 2022
پارلیمنٹرینز پر نوازشات جاری ، بڑا استثنیٰ مل گیا

پارلیمنٹرینز پر نوازشات جاری ، بڑا استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد  (نیا ٹائم) ایک طرف ملک میں سبسڈیز ختم کی جا رہی ہیں تو دوسری طرف اراکین پارلیمنٹ پر نوازشات جاری ہیں ، نیشنل ہائی وے کونسل کی جانب سے پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ۔

ذرا ئع کے مطابق لاہور  اسلام آباد موٹروے پر سفر کے دوران پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں کو اب کوئی ٹول ٹیکس نہیں ادا کرنا پڑے گا بلکہ اراکین اسمبلی اپنا تعارف کروانے کے بعد جا سکیں گے ۔

نیشنل ہائی وے کونسل کا کہنا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ کی باقاعدہ منظوری ملنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل موٹروے ایم ٹو پر پارلیمنٹرینز کیلئے ٹول ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی گئی تھی جس کے بعد انہیں بھی عام عوام کی طرف ٹول  پلازہ سے گزرتے وقت مقررہ فیس ادا کرنا پڑتی تھی ۔ بجلی ، پٹرول سمیت دیگر تمام چیزوں پر آہستہ آہستہ سبسڈیز ختم کی جا رہی ہیں لیکن دوسری طرف اراکین پارلیمنٹ کو استثنیٰ مل رہا ہے ۔

 

بھاری بھرکم طیاروں کی لینڈنگ سے سکھر ائیرپوٹ کا رن وے متاثر