• Thursday, 29 September 2022
برہنہ تصاویر وائرل کرنے پر لڑکی نے منگیتر کو قتل کر دیا

برہنہ تصاویر وائرل کرنے پر لڑکی نے منگیتر کو قتل کر دیا

بنگلور (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں لڑکی نے سوشل میڈیا پر برہنہ تصاویر شیئر کرنے پر اپنے منگیتر ڈاکٹر ویکاس راجن کو قتل کر دیا ، لڑکی نے منگیتر کو اپنے دوستوں کی مدد سے قتل کیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول ڈاکٹر ویکاس راجن کی دو سال قبل سوشل میڈیا پر ایک لڑکی سے بات چیت ہوئی جو بعدازاں محبت میں بدل گئی ، دونوں کی جلد شادی بھی ہونے والی تھے جس کیلئے دونوں کے والدین بھی راضی ہو گئے تھے ۔

تاہم دو روز قبل ڈاکٹر ویکاس کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں چند ہی گھنٹے میں کومے میں جانے کے بعد ان کی موت ہو گئی ۔ پولیس پہلے تو اسے طبعی موت قرار دیتی رہی تاہم جس پر تشدد کے نشانات ملنے پر تحقیقات کا آغاز ہوا تو انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر ویکاس کی موت طبعی نہیں بلکہ قتل ہے ۔

تفتیش کے دوران موبائل فون ڈیٹا سے بھی مدد لی گئی جس سے پولیس قاتل منگیتر تک پہنچ گئی ، جس نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ انسٹا گرام پر اس نے اپنی برہنہ تصاویر دیکھ کر شک  ہونے پر ویکاس سے پوچھا تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے صرف شغل کیلئے ایسا کیا ۔

لڑکی کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق اس نے ویکاس کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور بہانے سے اسے ایک پارٹی میں بلا کر اسے نشہ آور چیز پلا کر اپنے دوستوں سے پٹوایا جس سے وہ بے ہوش ہو گیا ، جو بعدازاں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا ۔

 

روس اور یوکرین ترک ثالثی میں جنگی قیدیوں کے تبادلے پر رضامند