• Friday, 30 September 2022
پاکستان میں سیریز ، کنڈیشنز کے ساتھ شیڈول کا بھی چیلنج ہے ، ڈیوڈ ولی

پاکستان میں سیریز ، کنڈیشنز کے ساتھ شیڈول کا بھی چیلنج ہے ، ڈیوڈ ولی

کراچی (نیا ٹائم) انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی کا کہنا ہے پاکستان میں انگلش ٹیم کو کنڈیشنز کے ساتھ ساتھ دورے کے شیڈول کا بھی چیلنج درکار ہے ۔ جس سے نمٹنے کیلئے پلیئرز کے درمیان روٹیشن کی پالیسی اپنائی جا سکتی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انگلش کھلاڑی ڈیوڈ ولی نے کہا کہ ایک بار پھر پاکستان آ کر اچھا لگ رہا ہے ۔ پاکستان میں کرکٹ کا کردار بہت اہم ہے جب سے یہاں آئے ہیں ہر لمحہ ہونے والی سرگرمی نے انگلش ٹیم  کو سرپرائز دیا ہے ۔

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلنے والے 32 سالہ کرکٹر نے کہا کہ انہوں نے پی ایس ایل میں بھی اپنا وقت بہت انجوائے کیا تھا ، عوام کا شور کافی زبردست تھا اور وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بھی عوام کی طرف سے ایسے ہی جوش کی توقع رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہ اکہ سات میچز کی سیریز بہت طویل ہے ، اس کا شیڈول بھی ایک طرح سے چیلنج ہے ، دو بڑی ٹیموں کے درمیان مقابلے  میں ایسا لگ رہا ہے کہ پلیئرز کے درمیان روٹیشن اپنائی جائے گی ۔ پچز بھی ایک طرح کے مختلف ہیں مگر امید ہے پوری سیریز میں سخت مقابلے ہوں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چند کھلاڑی فٹنس کی وجہ سے سیریز میں شریک نہیں ہیں ، کچھ کی فارم بھی نہیں ہے اسی طرح انگلینڈ ٹیم بھی چند کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے ۔ ایسے میں سیریز میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں ۔

ڈیوڈ ولی نے کہا کہ بطور باولر ایک موقع پر جب بیٹرز آپ کے خاف پوری طرح سے تیار ہو جائیں تو اس لیے بھی روٹیشن ٹھیک رہتی ہے ۔

واضح رہے ڈیوڈ ولی انگلینڈ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر پیٹر ولی کے بیٹے ہیں ، کیرئیر کی ابتدا میں لوگ انہیں کرکٹر کا بیٹا کہتے تھے اور کہتے تھے کہ اس بنا پر پریشر میں رہتا ہے تاہم اب وہ اپنی مکمل شناخت بنا چکے ہیں  ۔

 

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشلز بھی کراچی پہنچ گئے