• Friday, 30 September 2022
گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ پاکستان کسٹمز کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ پاکستان کسٹمز کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

لاہور (نیا ٹائم) کامن ویلتھ گیمز میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے نوح دستگیر بٹ پر قسمت کے دروازے کھل گئے ، پاکستان کسٹمز نے کامن ویلتھ گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کرنے والے گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتے ہوئے انہیں اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز کا بھی اعزازی عہدہ دیا ہے ۔

کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ لسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز خوبصورت تقریب کسٹمز ہاوس لاہور میں سجائی گئی ، جہاں ممبر کسٹمز آپریشن مکرم جاہ نے نوح دستگیر بٹ کو کسٹمز کے اسسٹنٹ کلیکٹر کے اعزازی بیجز بھی لگائَ ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ دیگر کھیلوں کی طرح ویٹ لفٹنگ میں نوح دستگیر بٹ کو بھی مکمل طور پر سپورٹ کریں گے ۔

گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ پاکستان کسٹمز کی سپورٹ کے ساتھ ان کی ذمہ داری بھی بڑھ گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں عالمی معیار کی ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ اکیڈمی کی ضرورت ہے ۔

 

سابق سری لنکن کپتان نے بابر اعظم کو اہم مشورہ دیدیا