• Thursday, 29 September 2022
بھاری بھرکم طیاروں کی لینڈنگ سے سکھر ائیرپوٹ کا رن وے متاثر

بھاری بھرکم طیاروں کی لینڈنگ سے سکھر ائیرپوٹ کا رن وے متاثر

سکھر (نیا ٹائم)اندرون سندھ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے شہریوں کی امداد کیلئے آنے والے بھاری بھرکم طیاروں کی مسلسل لینڈنگ سے سکھر ائیرپورٹ کا رن وے اور ٹیکسی وے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں تاہم ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن اب بھی جاری ہے ۔

سکھر ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق غیر ملکی سی 17 ساختہ طیارہ 8 سے 15 ستمبر تک مسلسل سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لاتا  رہا جسے سکھر ائیرپورٹ پر لینڈ کروایا جاتا رہا ۔

ذرائع کے مطابق امدادی سامان لانے والے بھاری بھرک طیارے کی لینڈنگ کی وجہ سے رن وے بری طرح متاثر ہوا ہے اور وہاں کی متعدد لائٹس بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔

سکھر ائیرپورٹ کے ذرائع کے مطابق چار انجن والے طیارے کی لینڈنگ کی وجہ سے رن وے بھی متاثر ہوا ہے ، انجن THRUST 40  ہزار پاونڈز سے زائد ہونے کی وجہ سے رن وے کی لائٹس بھی متاثر ہوئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سکھر ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والے طیارے میں 256 ٹن سے زائد ون موجود تھا جس کی وجہ سے رن وے پر مبینہ کریک بھی پڑے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق سکھر ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن اب بھی جاری ہے اور ائیرپورٹ کے رن وے اور ٹیکسی ویز کو فوری طور پر مرمت کرنے کا بھی کہا جا رہا ہے ۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں کہ بھاری بھرکم طیاروں کو سکھر ائیرپورٹ پر لینڈ کی اجازت کس نے اور کیوں دی ؟

 

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ شہر دادو پہنچ گئیں