• Thursday, 29 September 2022
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے اضافی نفری مانگ لی

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے اضافی نفری مانگ لی

اسلام آباد (نیا ٹائم) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے کے حوالے سے سکیورٹی کیلئے اسلام آباد پولیس نے مزید 30 ہزار اہلکار طلب کر لئے ۔ اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے پولیس ، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار دینے کی درخواست کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے پولیس پولیس سے 20 ہزار ، خیبرپختونخوا پولیس کے 4 ہزار جبکہ 6 ہزار رینجرز کی بھی نفری دینے کی درخواست کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے علاوہ شہر میں سیکڑوں مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بھی بند کئے جائیں گے ، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کے ساتھ کنٹینرز کھڑے کرنے کے ساتھ خندقیں بھی کھودنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے اضافی آنسو گیس شیل اور آنسو گیس پھیکنے کیلئے ڈرونز بھی منگوائے ہین ۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے اور لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ چکے ہیں ۔ تاہم پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت نے ابھی تک نفری دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔

 وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لاپتہ ایم کیو ایم کارکنوں کی واپسی کی یقین دہانی کروا دی