انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشلز بھی کراچی پہنچ گئے

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشلز بھی کراچی پہنچ گئے

کراچی (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلہ میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ آفیشلز بھی کراچی پہنچ گئے  ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کراچی میں کھیلا جا رہا ہے ۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین مسٹر مارٹن ڈارلو اور آفیشل مسٹر جان ریڈ  لندن سے براستہ دبئی کراچی ائیرپوررٹ پہنچے ۔ دونوں آفیشلز دبئی ایمرٹس ائیر لائن کی پرویز ای کے 600 کے ذریعے کراچی آئے ہیں ۔ کراچی ائیرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا ۔

 ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مسٹر مارٹن ڈارلو اور آفیشل مسٹر جان کو انتہائی سکیورٹی حصار  میں مکمل پروٹو کول کے ساتھ ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا ۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے ۔ انگلینڈ ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جن میں سے 4 کراچی جبکہ 3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔

 

انتظار کی گھڑیاں ختم! پاکستان اور انگلش ٹیم آج 17 برس بعد آمنے سامنے