• Tuesday, 29 November 2022
خاتون کا بیٹی کے عاشق پر مرچوں سے انوکھا حملہ

خاتون کا بیٹی کے عاشق پر مرچوں سے انوکھا حملہ

پونا  (نیا ٹائم ویب ڈیسک )بھارتی خاتون نے بیٹی کے عاشق پر انوکھا حملہ کیا ، خاتون نے لڑکے پر مرچیں پھینک کر پہلے اس کو لاچار کیا اور اس کے بعد بیٹوں سے شدید تشدد کروا ڈالا ، نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بیٹی سے ملاقات کے لیے آنے والے اس کے عاشق پر پہلے خود مرچیں پھینکیں اس کے بعد بیٹوں کےسات مل کر اسے خوب تشدد کا نشانہ بنایا ۔ خاتون اور اس کے بیوں کے شدید تشدد  سے نوجوان زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

بھارتی پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تشدد کا شکار ہونے والا نوجوان ویشال خاتون کی بیٹی کے ساتھ گزشتہ 6 سال سے رابطے میں تھا ۔ 13 ستمبر کی رات لڑکا جب لڑکی سے ملاقات کیلئئے پہنچا تو لڑکی کے بھائی نے جو پہلے سے ہی تیار بیٹھا تھا لڑکے کو پکڑ لیا ۔ لڑکی کی والدہ نے لڑکے پر لال مرچیں پھینک دیں جس  کی وجہ سے لڑکا ان سب کے سامنے بے بس ہو گیا ، لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو ڈنڈوں ، آہنی راڈز سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے لڑکے کے سر میں سخت چوٹیں آئیں ۔ پڑوسیوں نے لڑکے کو ہسپتال منتقل کر دیا  گیا اب وہ زیر علاج ہے ۔ پولیس نے لڑکی والدہ سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 

قدبڑھانے کیلئے شہری نے کروڑوں روپےلگادیے