• Friday, 30 September 2022
سرحدپار سے دہشتگردوں کی فائرنگ میں سپاہی شہید

سرحدپار سے دہشتگردوں کی فائرنگ میں سپاہی شہید

راولپنڈی(نیاٹائم)شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں سپاہی نذر محمدنے جام شہادت نوش کرلیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دہشت گردوں نے فورسز پر فائر کھول دیے جس کا فورسز نے منہ توڑ جواب دیا جس میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا لیکن فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی نذر محمدنے جام شہادت نوش کیا۔

 

آئی ایس پی آرنےدہشت گردوں کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کی  شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے افغان حکام فیوچر میں ایسے واقعات روکنے کیلئے عملی طور پر اقدامات کریں گے۔پاک فوج دہشت گردی کے خاتمےکیلئے پُرعزم ہے، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمیں مزید طاقتور کرتی ہیں۔

 

کراچی پولیس جرائم پیشہ افراد کے سامنے بے بس ہو گئی