• Friday, 30 September 2022
اداکارہ ریشم گلی محلوں کی صفائی کرنے لگی

اداکارہ ریشم گلی محلوں کی صفائی کرنے لگی

لاہور(نیاٹائم)گزشتہ دنوں دریا میں پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے کے باعث ہدف تنقید بننے کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریشم نے سڑکوں کی صفائی شروع کردی۔

 

اداکارہ ریشم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ سڑک کنارے پڑے گندگی کے ڈھیر کی صفائی کرتی دکھائی دی۔ویڈیو کے کیپشن میں ریشم نے لکھا کہ ’پچھلے دنوں میں بہت سیکھنے کو ملا جس کیلئےمیں ہر ایک کامشکور رہونگی، خاص طور پر اپنے خیر خواہوں کا جنہوں نے مجھے گائیڈکرنے اور میری اصلاح کرنے کی کوشش کی، پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم کو اسے صاف ستھرا رکھنا چاہیے‘۔

 

اداکارہ  نے مزید لکھا کہ’ میں نے گلی محلوں میں پھیلے کوڑے کی صفائی کرنے کی ٹھان لی، میرا خیال ہے کہ مجھ سے ملنے والی تکلیف کے بعد میرا یہ عمل سب کو سکون دے گا، آئیے پاکستان کو صاف رکھے، یہ میرے لیے اور ہم سب کے لیے ایک نیا آغاز ہے‘۔اداکار احسن خان نے ریشم کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے یہ ویڈیو اپنی انسٹا اسٹوری پرلگاتے ہوئے لکھا کہ ’خیال رہے یہ کچرا ریشم نے نہیں پھینکا‘۔ریشم کے فینز اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے اداکارہ ریشم کے اس عمل کی کافی تعریف کی جارہی ہے اور صارفین اداکارہ کیلئے اچھے الفاظ استعمال کررہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ پچھلے دنوں ریشم سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اندرون ِ پنجاب دورے پر گئی ہوئیں تھیں جہاں انہوں نے دریا میں مچھلیوں کو کھانا ڈالتے ہوئے ساتھ پلاسٹک کی تھیلیاں بھی دریا میں پھینکی۔جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت شنیرا اکرم نے بھی انکو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن ریشم نے بعد میں اس پر سب سے معذرت کرلی تھی۔

 

حسنین کی کس بات پر اداکارہ مریم نفیس انکی گرویدہ ہوگئیں