• Tuesday, 29 November 2022
قدبڑھانے کیلئے شہری نے کروڑوں روپےلگادیے

قدبڑھانے کیلئے شہری نے کروڑوں روپےلگادیے

واشنگٹن(نیاٹائم)امریکی شہری نے قد میں3 انچ کا اضافہ کرنے کیلئے پونے2کروڑ روپے لگا دیے۔

 

ماضی میں ہڈیوں کی سرجری مختلف امراض کے شکار افراد کی جاتی تھی لیکن اب یہ ایک عام کاسمیٹک سرجری بن رہی ہے جسے مالدار افراد اپنی باڈی کےخدوخال تبدیل کروانے اور اپنی جسمانی خوبصورتی بڑھانے کیلئے کروا رہے ہیں،غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی ہائیٹ میں صرف تین انچ اضافے کیلئے انتہائی تکلیف دہ سرجری کرائی اور اس سرجری کیلئے پونے دو کروڑ روپے یعنی پچھتر ہزار ڈالرز کی خطیر رقم لگادی۔

 

امریکی شہری نے بینک سے لون لیکر سرجری کرائی اور اب آئندہ پانچ سال تک وہ ہر ماہ بارہ سو ڈالر قسط ادا کرکے قرض اتارا کریں گے۔سرجری کروانے والے امریکی شہری جان لوڈیل نے کہا ہے کہ لمبے افراد کیلئے زندگی آسان ہوتی ہے اور دنیا ا نکے سامنے جھکتی ہے اسی لیے میں نے اپنی ٹانگوں کو لمبا کرنے کیلئے قرض لیکرسرجری کرائی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق سافٹ ویئر انجینئرنگ کی ڈگری کرنے والے شخص کا سرجری سے پہلے قد پانچ فٹ آٹھ عشاریہ پانچ انچ تھا، جس میں اب تین انچ کا اضافہ ہوچکا ہے۔اس سرجری میں مریض کی رانوں کی ہڈیوں کو توڑدیا جاتا ہے اور پھر ایڈجسٹ ایبل دھاتی کیل ان میں لگائے جاتے ہیں۔یہ کیل مقناطیسی ریموٹ کنٹرول سےپھیلتے ہیں اور یہ پراسس تین ماہ تک جاری رہتا ہے۔

 

سعودی شہری نے "سچی محبت " کی تلاش میں 53 شادیاں کر ڈالیں