چچازاد نے دیرینہ رنجش پر بہن بھائی کو قتل کردیا

چچازاد نے دیرینہ رنجش پر بہن بھائی کو قتل کردیا

سیالکوٹ(نیاٹائم)چچازاد نے دیرینہ رنجش پر بہن بھائی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

 

سیالکوٹ کے علاقہ ھنٹر پورہ میں چچازاد نے دیرینہ رنجش پر  19سالہ انمول اور 15سالہ سلمان مسیح کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ھوگیا،پولیس کو اطلاع ملنے پر چند گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد  ملزم آفتاب عرف چاند کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق دوھرے قتل کی وجہ سابقہ رنجش ہے۔

 

دونوں گھروں کے درمیان دوریاں اس وقت پیدا ہوئیں جب 9 ماہ پہلے ملزم کی بہن کا انتقال ہوا اور انہیں کسی نے کہا کہ مقتول کے گھر والوں نے تعویز ڈالے جس کی وجہ سے انتقال ہوا ، جس کے بعد ملزم نے چچازاد بھائی کو دھمکیاں دی کہ ہم اس بات کا بدلہ لیں گے، جس کے بعد انہوں نے اپنے چچازاد بہن بھائی کو قتل کردیا۔

 

باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو قتل کردیا