
بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں صفائی کی صورت حال شدید ناقص
بہاولپور(نیاٹائم)بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں صفائی کی صورت حال شدید ناقص جس کی وجہ سے مریض شفایاب ہونے کی بجائے مزید بیمار ہونے لگے۔
ایک طرف حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں سہولیات بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے لیکن بی وی ایچ بہاولپور میں بد انتظامی کی وجہ سےمعاملات خرابی کی طرف جا رہے ہیں۔صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مختلف وارڈز کے واش رومز گندے رہتے ہیں جبکہ وارڈز کے باہر گٹروں کا گندا پانی جمع ہوتا ہے۔جس سے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ہسپتال میں مچھروں اور مکھیوں کی بھرمار ہے۔جو بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں خاص طور پر ڈینگی بخار جیسی مہلک بیماری پھیلنے کا اندیشہ ہے۔اس کے علاوہ ادویات کی فراہمی اور نرسنگ سٹاف کی عدم توجہ کے حوالے شکایات بھی عام ہیں، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی ' سیکرٹری ہیلتھ اور کمشنر بہاولپور ڈویژن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
سندھ ہائیکورٹ ، کم سن لڑکیوں کو شوہروں کے ساتھ جانے کی اجازت
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ