• Friday, 30 September 2022
باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو قتل کردیا

باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو قتل کردیا

بھکر(نیاٹائم) باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی سمیت سسرالیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

نیاٹائم نیوز کے مطابق پنجاب کے سٹی بھکر میں سنگ دل باپ نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بیٹی سمیت سسرالیوں پرقاتلانہ حملہ کیا، جس کی زد میں آکر بیٹی اور دیور جان کی بازی ہارگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران پسند کی شادی کرنے والا لڑکا عدم موجودگی کی وجہ سے بچ نکلا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان واقعے کے بعد موقع سے بھاگ گئے، پولیس حکام نے پوسٹ مارٹم کے بعد ڈیڈباڈیز ورثاء کے سپرد کردی گئیں ہیں۔

سنگدل باپ نے ہوم ورک نہ کرنے پر 12 سالہ بیٹے کو جلا دیا