• Friday, 30 September 2022
صائمہ نور اور ندیم بیگ کی ویڈیو وائرل

صائمہ نور اور ندیم بیگ کی ویڈیو وائرل

لاہور(نیاٹائم)پاکستانی اداکارہ صائمہ نور نے سینئر اداکار ندیم بیگ سے فین بن کر مذاق میں گلے ملنے اور تصاویر بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرصارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

 

ویڈیو کو ابتدائی طور پر اداکارہ صائمہ نور نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیاجہاں لوگوں نے دونوں اداکاروں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ویڈیو میں صائمہ نور نے برقع پہنا ہوا ہے اور وہ سینئر اداکار کو دیکھ کر انکے پاس جاکر ان سے پکچرز بنانے کی فرمائش کرتی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ اداکارہ انجان مداح بن کرسینئراداکار کو نہ صرف گلے لگانے کی کوشش کرتی ہیں، بلکہ ان کے چہرے اور ہاتھوں کو بھی چھوتی رہی اوراداکار ندیم بیگ انکے ہاتھوں کو ہٹانے سمیت ان سے دوری اختیار کرنےکیلئے تگ و دو کرتے رہے۔

 

ویڈیو کےآخر میں صائمہ نور سینئر اداکار کو رومانوی انداز میں ایک ساتھ پکچر بنانے کی فرمائش کرتی ہیں، جس پر وہ صاف منع کرکے وہاں سے چلے جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران فلم میکر سید نورآتے ہیں اور اداکارندیم بیگ کو مسکرا کر کر بتاتے ہیں کہ خاتون کو دیکھے اور پہچانے؟سید نور کی طرف سے بتائے جانے کے بعد صائمہ نور اپنے چہرے سے نقاب ہٹاتی ہیں، جس پر ندیم بیگ سمیت وہاں موجود تمام افراد مسکرانے لگتے ہیں۔

 

شگفتہ اعجاز کی تصویروں نے مداحوں کوحیران کردیا