حسنین کی کس بات پر اداکارہ مریم نفیس انکی گرویدہ ہوگئیں

حسنین کی کس بات پر اداکارہ مریم نفیس انکی گرویدہ ہوگئیں

کراچی(نیاٹائم)پاکستانی اداکارہ مریم نفیس قومی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد حسنین کی نرم دلی اور احساس کے جذبے کو دیکھ کر ان کی مداح بن گئیں۔

 

متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے دوران محمدحسنین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرصارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی جس میں وہ ایک بلی کو کھانا کھلاتے دکھائی دیتے ہیں۔حسنین کے اس عمل کو ناصرف سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے سراہا جارہا ہے بلکہ دیگر مشہور شخصیات نے بھی حسنین کیلئے بہت اچھے الفاظ استعمال کیے ہیں اور فاسٹ بولر کو ایک ہمدرد انسان قراردیا ہے۔

 

اب اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام پرفاسٹ بولر کی اسٹوری لگائی اورلکھا 'ہم کو حسنین جیسے اور لوگوں کی دنیا میں بہت زیادہ ضرورت ہے'۔ساتھ ہی اداکارہ نے حسنین کا شکریہ کے کلمات استعمال کرتے ہوئے لکھا 'جزاک اللہ بھائی'۔مریم نفیس کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے متعدد پیجز پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کے تبصروں نے کمنٹس باکس کو گھیر رکھا ہے۔

 

اداکارہ زرنش خان نے فردوس جمال کاپراناقصہ سنادیا