فوجی ہیلی کاپٹر کی سکول پر فائرنگ ، 6 بچے ہلاک 17 زخمی

فوجی ہیلی کاپٹر کی سکول پر فائرنگ ، 6 بچے ہلاک 17 زخمی

میانمار (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) میانمار میں فوجی ہیلی کاپٹر سے سکول پر فائرنگ ، 6 بچے ہلاک جبکہ 17 زخمی ہو گئے ۔ فائرنگ کا واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سکول پر فائرنگ جمعہ کے روز سیگنگ ریجن کے ایک گاوں میں  ہوئی ۔ میانمار کے فوجی ہیلی کاپٹروں سے ایک سکول کو نشانہ بنایا گیا جس میں 6 بچے ہلاک جبکہ 17 زخمی  ہو گئے ۔ خبر ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹروں سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کچھ بچے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے ۔

دوسری جانب میانمار کی فوج کا دعویٰ ہے کہ سکول کی عمارت میں موجود باغی فورسز پر حملوں کیلئے مقامی افراد کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے ۔ ہیلی کاپٹر علاقے میں تلاشی کیلئے گئے تھے اسی دوران ہیلی کاپٹرز پر فائرنگ کی گئی اور انہیں نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں فوج کی طرف سے جوابی کارروائی کی گئی جس میں چند لوگ بھی مارے گئے ۔ تاہم فوج کی طرف سے فائرنگ کے واقعہ میں بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے ۔

 

طالبان نے مغوی امریکی انجینئر کو رہا کر دیا