شہباز شریف کی روسی صدر کے سامنے کانپیں ٹانگ رہی تھیں ، عمران خان

شہباز شریف کی روسی صدر کے سامنے کانپیں ٹانگ رہی تھیں ، عمران خان

چکوال(نیا ٹائم) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے مخالفین پرپھر لفظی وار ، کہتے ہیں شہباز شریف کی روسی صدرپیوٹن کے سامنے کانپیں ٹانگ رہی تھیں ۔

چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے ان "چوروں " کے خلاف قوم کو کال دینی ہے ،، یہ سمجھتے تھے کہ میں چپ کر کے بیٹھ جاوں گا ، انہیں پتا ہونا چاہئے کہ میں اپنے پاوں پر کھڑ ہو کر اس مقام تک پہنچا ہوں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کی بے حسی دیکھیں ، ایسے حالات میں وہ بیرون ممالک کے دورے کر رہے ہیں ، انہوں نے باہر جا کر کونسا معرکہ مارنا  ہے ؟ ملک میں اتنا بڑا سیلاب ہے ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی باہر چلے گئے ، انہیں اسی لیے مسلط کیا گیا تھا کہ یہ ان کا حکم مانیں ۔

عمران خان نے کہا کہ یہ باہر لے جایا  گیا قوم کا آدھا پیسہ بھی واپس لے آئیں تو پاکستان کو کسی نہ مانگنا پڑے ۔ روسی صدر پیوٹن کے سامنے وزیر اعظم شہباز شریف کی  کانپیں ٹانگ رہی تھیں ، کسی وزیر اعظم کو ایسی باتیں کرتے نہیں دیکھا جو شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے کیں ۔ وہ سیکرٹری جنرل سے بھی پیسے مانگ رہے تھے ۔

عمران خان کا کہنا تھا سیکرٹری جنرل یو این بھی جانتے ہیں کہ اس کابینہ کے 60 فیصد وزیر ضمانت پر ہیں ، سیکرٹری جنرل کس منہ سے تمہیں پیسہ دیں گے ؟ انہیں علم ہے کہ ان پر کرپشن کے کیسز ہیں ، سیکرٹری جنرل سب جانتے ہیں اس لیے وہ پیسہ نہیں دیں گے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف نے بیان حلفی جمع کروایا تھا کہ نواز شریف واپس آئیں گے ، نواز شریف کی بیٹی نے کبھی زندگی  میں ایک گھنٹہ کام نہیں کیا ، انہوں نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے ، مریم نواز شہزادی بنی ہوئی ہے ، انہیں میرٹ کا پتا ہی نہیں ، چوہدری نثار ن لیگ سے اس لیے الگ ہوئے کہ کہاں وہ اور کہاں مریم نواز ؟ پیپلز پارٹی میں بھی میرٹ ہوتا تو بلاول کے بجائے اعتزاز احسن چیئرمین ہوتے ۔

 

جج دھمکی کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو بڑا ریلیف دیدیا