پاک انگلینڈ پہلے ٹی 20 میچ میں 300 سیلاب متاثرین مدعو

پاک انگلینڈ پہلے ٹی 20 میچ میں 300 سیلاب متاثرین مدعو

کراچی (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک)سندھ پولیس کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں سیلاب متاثرین کو بھی دعوت دے دی گئی ، 300 سیلاب متاثرین بھی میچ دیکھ سکیں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے میچ کے دوران سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ بھی کی جائے گی ۔ اعلامیہ کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے 300 سیلاب متاثرین کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بطور مہمان مدعو کیا گیا ہے ۔

سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل پاکستان اور انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ کل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ سیریز کے چار میچز کراچی جبکہ تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کیلئے خصوصی کٹ بھی ڈیزائن کی ہے ، کٹ کے خصوصی ڈیزائن میں سیلاب متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔

 

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نےاپنی میچ پریکٹس کی ویڈیوشیئرکردی