رانی مکھرجی کو بغیر میک اپ سکرین پر کیوں آنا پڑا ؟

رانی مکھرجی کو بغیر میک اپ سکرین پر کیوں آنا پڑا ؟

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک )بالی ووڈ سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری میں شاید ہی کوئی ایسا یا اداکارہ ہو جو بغیر میک اپ سکرین پر آنا پسند کریں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ بالی ووڈ کی سکرین پر ایک عرصے تک راج کرنے والی رانی مکھر جی نے ایک پوری فلم ہی بغیر اپ کے شوٹ کروائی ؟

رانی مکھر جی نے 2018 ء میں بغیر میک پردہ سکرین پر آنے کا اپنے فلمی کیرئیر کا یادگار قصہ مداحوں کے سامنے رکھ دیا ۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ 2000 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم " ہے رام " کی عکسبندی کے دوران جب وہ سیٹ پہنچیں تو فلم کے ڈائریکٹر کمال ہاسن جو کہ فلم میں اداکاری بھی کر رہے تھے نے مجھے کہا کہ جاو منہ دھو کر آو ۔

رانی مکھر جی کا کہنا ہے " میں ان کی بات سنتے ہی چونک گئی اور مجھے ایسا لگا جیسے میرے کانوں نے کچھ اور ہی سنا ہے ، میں نے سوال کیا آپ کیا کہہ رہے ہیں جس پر کمال ہاسن نے دوبارہ کہا ، باتھ روم جائیں اور منہ دھو کر واپس آئیں ، بغیر میک اپ کے ۔ "

رانی مکھر جی نے کہا " میں گئی ہلکا سا منہ دھو کر دوبارہ ہلکا سا فیس پاوڈر لگا کر دوبارہ آ گئی ، جس پر کمال ہاسن نے مجھے دیکھ کر کہا ، رانی جاو اور پوری طرح صابن سے منہ دھو کر آو ، میں نے ان سے 5 مرتبہ سوال دہرایا کیا واقعی آپ یہی چاہتے ہیں ؟

رانی مکھر جی کہتی ہیں میں جب دوبارہ منہ دھو کر آئی اور کمال ہاسن نے مجھے دیکھا تو کہنے لگے ہاں بالکل ایسا ہی کردار چاہئے ، فلم میں تم بغیر میک اپ کے کردار ادا کرو گی ۔

اداکارہ کہتی ہیں اس وقت مجھے اندازہ ہوا کہ ہم بغیر میک اپ کے بھی سکرین پر جلوہ افروز ہو سکتے ہیں بس اعتماد ہونا چاہئے ، ضروری نہیں کہ ہر وقت زیادہ سارا میک اپ کر کے کیمرے کے سامنے آئیں ۔ فلمسازی میں بات ساری لائٹنگ اور اینگلز کی ہوتی ہے ۔

 

کام نہ ملنے کی وجہ سے مجبوری میں دادی کا کردار کیا؛علی اصغر