کام نہ ملنے کی وجہ سے مجبوری میں دادی کا کردار کیا؛علی اصغر

کام نہ ملنے کی وجہ سے مجبوری میں دادی کا کردار کیا؛علی اصغر

ممبئی(نیاٹائم)انڈیا کے معروف کامیڈی شو ’کپل شرم‘ میں دادی کا کردار نبھانے والے مذاحیہ اداکار علی اصغر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کام نہ ملنے کے باعث مجبوری میں دادی کا کردار نبھایا۔

 

ہندوستان میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے علی اصغرکا کہناتھا کہ انہوں نے خواتین والے رول کو صرف اس لیے  لیا تھا کیونکہ کام نہیں مل رہا تھا۔علی اصغر نے انکشاف کیا ’میرے بچوں کو اسکول میں میرے کریکٹر کی وجہ سے ہراساں کیا جاتا تھا، بچے انہیں کہتے کہ تمہاری دو دو مائیں ہیں، تمہارے والد دادی کا رول نبھاتے ہیں‘۔انہوں نے اپنے بچوں کی ناراضگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میرے دونوں بچے مجھ سے اتنا خفا ہوگئے تھے کہ ایک دن کھانے کی میز پر میرا بیٹا مجھ سے جھگڑا کرنے لگا، اس نے کہا کیا آپ اور کام کیوں نہیں کرتے؟ یہ کہہ کر وہ میز سے اٹھ کر اپنے روم میں چلا گیا‘۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ’میری مجبوری تھی کوئی اور کام نہیں مل رہا تھا، اس سب کے بعد بھی میں بچوں کی باتوں کو اگنورکر دیتا تھا اور ہر سنڈے تیار ہوکر سیٹ پر چلا جاتا تھا‘۔خیال رہے کہ علی اصغر انڈین ٹی وی ڈراموں کے مشہور اداکار ہیں جنہوں نے جینی اور جوجو سمیت متعدد مذاحیہ ڈراموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔لیکن کئی برسوں تک دی کپل شرما شو میں بسنتی اوردادی کا رول نبھانے والے علی اصغراب اس شو کوچھوڑ چکے ہیں اوراب وہ ڈانس شو جھلک دکھلا جا کے دسویں سیزن کا حصہ ہیں۔

 

ٹائی ٹینک کی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کےساتھ شوٹنگ کےدوران حادثہ