ایف ایف سی کے زیراہتمام زراعت کے افسران کے ساتھ تربیتی ورکشاپ

ایف ایف سی کے زیراہتمام زراعت کے افسران کے ساتھ تربیتی ورکشاپ

ملتان(نیاٹائم)محکمہ زراعت اور فوجی فرٹیلائرزر کمپنی ملکرکھادوں کے متوازن استعمال اور ملکی خوراک کی ضرورت کو پورا کرسکتے ہیں۔

 

محکمہ زراعت اور ایف ایف سی ملکرکھادوں کے متوازن استعمال اورملکی  خوراک کی ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار زونل منیجر ایف ایف سی ذکاالدین نے فوجی فرٹیلائرزر کمپنی کے شعبہ فارم ایڈوائزری سنٹر کے زیر اہتمام محکمہ زراعت توسیع ملتان کے افسران کے ساتھ ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس  کی صدارت ڈاریکڑ زراعت توسیع  محمد شہزاد صابر نے کی جبکہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زونل مینیجر میاں ذکاالدین پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ تربیتی ورکشاپ میں ملتان ڈویزن کے ڈپٹی ڈاریکڑ ز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور زراعت افسران اور فوجی فرٹیلازر کمپنی کی جانب سے ریجنل مینیجر فیصل محمود، مینیجر فارم ایڈوائزری سنٹر لیاقت علی واہلہ اور زرعی ماہر محمد طیب نے پروگرام میں شرکت کی۔

 

افسران  سے خطاب کرتے ہوئے زونل مینیجر میاں ذکا الدین نے کہا کہ ایف ایف سی اور محکمہ زراعت کے تعاون سے ہی ہم کھادوں کے استعمال کو متوازن بنا سکتے ہیں۔ کھادوں کا متوازن استعمال ہی ہماری خوراک کی بڑھتی ہوئی ضرورت  پورا کر سکتاہے۔ انہوں نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا تعارف اور دیگر عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف منصوبوں کے بارے میں بیان کیا۔ ایف اے سی مینیجر لیاقت علی واہلہ نے اپنے خطاب میں ایف ایف سی کاشتکاروں کیلئے سہولیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ایف ایف سی کاشتکاروں کو مفت مٹی اور پانی کے تجزیے کی سہولت مہیا کر رہی ہے۔ اس سے علاوہ مختلف تربیتی پروگراموں میں کاشتکاروں کی رہنمائی بھی کر رہی ہے۔

 

تکنیکی سیشن میں ایف ایف سی زرعی ماہر نے کھادوں کے متعلق مختلف غلط فہمیوں اور تکنیکی بنیادوں پر ان کے جوابات پر روشنی ڈالی۔ نیز انہوں نے مختلف کھادوں کے معاشی تجزیہ اور ان میں موجود غذائی اجزاء پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ چا ر صحیح کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اگر ہم کھادوں کا متوازن استعمال کریں تو پیداوار میں بہتری کے ساتھ ساتھ ہم ماحول کا بھی تحفظ کر سکتے ہیں۔ کھادوں کے صحیح وقت، صحیح مقدار، صحیح مقام اور صحیح  طریقہ کے استعمال سے ہی ہم پیداوار میں بہتری لا سکتے ہیں۔

 

پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی میں ڈائریکٹر زرعی توسیع ملتان، محمد شہزاد صابرنے کہا کہ پاکستان کو درپیش زرعی چیلنجیز پر اگاہی کیلئے ایف ایف سی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور آج کا یہ تربیتی پروگرام فوجی فرٹیلازر کمپنی اور محکمہ زراعت کی ملکی زرعی ترقی کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ایک کڑی ہے اور کھادوں کا متوازن استعمال ہی فصلوں کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہمیں کاشتکاروں کی انہی اصولوں پررہنمائی کی ضرورت ہے۔ نیز انہوں نے اس ضمن میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی تعاون کا اعادہ کیا۔

 

ملک میں گندم کے وافر ذخائر دستیاب ہیں،وزارت فوڈ سیکورٹی