
ملک میں گندم کے وافر ذخائر دستیاب ہیں،وزارت فوڈ سیکورٹی
اسلام آباد(نیاٹائم)وزارت فوڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں،گندم کی فراہمی اور ترسیل کو ممکن بنایا جائے گا۔
نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹرکی میٹنگ میں منسٹری آف فوڈ سیکورٹی نے تفصیل سے بریف کیا۔ وزارت فوڈ سیکورٹی کے مطابق ملک میں گندم کے وافر ذخائر دستیاب ہیں اور فیڈرل اور صوبوں میں گندم مطلوبہ مقدار میں دستیاب ہے۔وزارت فوڈ سیکورٹی کا کہنا تھا کہ نیشنل مانگ کے مطابق گندم کے ذخائر پڑے ہیں۔ گندم کی فراہمی اور ترسیل کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں وزارت فوڈ سیکیورٹی کیجانب سے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے منگوائی گئی درآمدی گندم مقامی گندم کے مقابلے میں مہنگی ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے دس لاکھ ٹن گندم اوپن ٹینڈر کے تحت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے منگوانے کی منظوری دی تھی۔ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی کی طرف سے اب انکشاف کیا گیا کہ ٹی سی پی نے جو گندم منگوائی وہ لوکل گندم کے مقابلے میں کئی گنا مہنگی ہے۔
درآمدی گندم مقامی گندم کے مقابلے میں مہنگی ہونے کا انکشاف
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ