• Friday, 30 September 2022
شگفتہ اعجاز کی تصویروں نے مداحوں کوحیران کردیا

شگفتہ اعجاز کی تصویروں نے مداحوں کوحیران کردیا

کراچی(نیاٹائم)پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا نیا فوٹو شوٹ دیکھ کران کے فینز حیران ہوگئے۔

 

سوشل میڈیا پر ان دنوں ورسٹائل اداکارہ شگفتہ اعجاز کی چند حیران کر دینے والی ٹرانسفارمیشن کی پکچرز وائرل ہو رہی ہیں جن کو دیکھ کر ان کے چاہنے والوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا۔ان تصاویر کی منفرد بات یہ ہے کہ چار بیٹیوں کی اکیاون سالہ والدہ اور اداکارہ اس میں کسی پچیس سالہ نوجوان لڑکی کی طرح نظر آرہی ہیں۔

 

ان تصاویر میں اداکارہ نے بولڈ انداز اپنایا جس میں ان کو وائٹ شرٹ اور پینٹ جبکہ دوسری پکچرز میں آسمانی ڈینم شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔فینز اور سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کو بہت پسند کیا اور صارفین اداکارہ کے ناقابل یقین بدلاؤ پر ان کے اسٹائلٹ عاقف الیاس کو داد دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے انکو حیران کر دیا، وہ شگفتہ اعجاز نہیں بلکہ بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ لگ رہی ہیں۔

 

عمران اشرف کے بچپن کی ویڈیو وائرل