• Tuesday, 29 November 2022
تعلیمی بورڈ ڈی جی خان نے نہم جماعت کے سالانہ نتائج جاری کردیے

تعلیمی بورڈ ڈی جی خان نے نہم جماعت کے سالانہ نتائج جاری کردیے

ڈیرہ غازی خان(نیاٹائم)تعلیمی بورڈ ڈی جی خان نے نہم جماعت کے سالانہ امتحان 2022 کے رزلٹ کا اعلان کردیا ہے ۔کمشنر و چیئرمین  بورڈ لیاقت علی چٹھہ نے رزلٹ آن لائن کیاجس میں کامیابی کا تناسب 49.83 فیصد رہا۔

 

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے نہم جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔کمشنر و چئیرمن تعلیمی بورڈ لیاقت علی چٹھہ نے لیپ ٹاپ پر کلک کرکے رزلٹ آن لائن کیا۔نہم جماعت کے امتحان میں 97444 اُمیدواروں نے حصہ لیا اور 48710 اُمیدواروں نے نہم سالانہ امتحان میں کامیابی حاصل کی۔امیدوار 800295 پر روک نمبر بھیج کر رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں ۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تعلیمی بورڈ میں نئے سال سے مزید اصلاحات لارہے ہیں۔کمشنر نے تعلیمی بورڈ کے معاملات سے متعلق اجلاس بھی طلب کیا اور امتحانی عمل کو مزید شفاف بنانے کی ہدایات جاری کی۔

 

کنٹرولر مرزا ظہیر اصغر نے بتایا کہ نہم سالانہ امتحان میں نقل اور دیگر غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کے 12 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک پر سزا اور دیگر کیس زیر سماعت ہیں ۔ڈپٹی کنٹرولر بورڈ شیخ امجد حسین نے بتایا کہ امیدوار پیپر کی ری چیکنگ کےلئے 15 روز کے اندر درخواست دی سکتے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری بورڈ حبیب الرحمن گاڈی،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،مظہر شیرانی اور دیگر موجود تھے۔

 

برطانیہ کا پاکستانی اساتذہ اور طلباء کیلئے بڑا اعلان