• Friday, 30 September 2022
ہسپتال سے نومولود اغواء ہونے والا بچہ بازیاب

ہسپتال سے نومولود اغواء ہونے والا بچہ بازیاب

 منڈی بہاؤالدین(نیاٹائم)ہسپتال سے نوموداغواء ہونے والا بچہ پولیس نے پانچ گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا۔

 

منڈی بہاوالدین چلڈرن ہسپتال سے نومولود اغواء ہونے والے بچہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس میں ہل چل مچ گئی،جس پرڈی پی او کافوری نوٹس لیا،جس کے بعدکرائم فائٹر ڈی ایس پی چوہدری عامر شاہین گوندل کی قیادت میں پولیس نے پانچ گھنٹے کی انتھک کوششیں سے مغوی بچہ بازیاب کرکے اغواء کار خاتون اور رکشہ ڈرائیور گرفتار کر لیا۔ ہسپتال سے اپنی بےاولاد بیٹی کا گھر آباد کرنے اور دوسروں کا گھر برباد کرنے والی اغواء کار خاتون فرزانہ اوررکشہ ڈرائیور کو کرائم فاٹر ڈی ایس پی سی آئی اے سٹاف نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد اور انتھک کوششیں سے 5گھنٹے بعد گرفتار کرکے مغوی بچہ بازیاب کیا۔

 

مغوی بچہ کے ورثاء خوشی سے نڈھال ہوگئے،ڈی پی او نعیم عزیز سندھو کے نوٹس اور ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل کی بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا،ڈی پی او نعیم عزیز سندھو نے پولیس ٹیم کونقد انعامات اورسرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے،جس پر پولیس اہلکاروں نے کہا کہ بڑے افسروں سے شاباش ملناحوصلے بلند کردیتا ہے جس سے مزید محنت سے ڈیوٹی دینے کا من کرتا ہے۔

 

کراچی پولیس جرائم پیشہ افراد کے سامنے بے بس ہو گئی