• Thursday, 29 September 2022
سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کرینگے ، شہباز شریف

سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کرینگے ، شہباز شریف

لندن (نیا ٹائم ویب ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو جلد بحال کریں گے ، ان کی مدد کیلئے 70 ارب روپے مختص کر دئیے ہیں ، کوشش ہے سیلاب متاثرین کی بحالی جلد کر لی جائے ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی سیلاب متاثرین کیلئے دل کھول کر عطیات فراہم کرر ہی ہے ، سیلاب سے متاثر ہونے والے ہر خاندان کو 25 ہزار روپے کی امداد دے رہے ہیں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ این ڈی ایم اے بھی کام کر رہی ہے ، افواج پاکستان بھی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان عمل میں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب صورتحال میں دوست ممالک کے ساتھ ساتھ برادر اسلامی ممالک بھی تعاون کر رہے ہیں ، حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتیں اپنے فرائض پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کر رہی ہیں ۔

واضح رہے وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے جس کے بعد وہ اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے امریکا روانہ ہو جائیں گے ۔

 

پاکستان میں سیلاب سے 528 بچے جاں بحق ہوئے ، یونیسف