• Friday, 30 September 2022
کشمیرکے تباہ کن زلزلے میں بچھڑنے والی بچی 17 سال بعد  ماں سے مل گئی

کشمیرکے تباہ کن زلزلے میں بچھڑنے والی بچی 17 سال بعد  ماں سے مل گئی

ہٹیاں بالا (نیا ٹائم) میڈیا کی کوششوں سے 2005 ء کے تباہ کن زلزلے میں  ماں سے بچھڑنے والی 5 سالہ بچی 17 سال بعد ماں سے مل گئی ۔

17 سال بعد ماں سے ملنے والی بچی اب خود شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں ہے ، لڑکی کا والد بھی وفات پا چکا ہے جبکہ والدہ اور بھائی ابھی حیات ہیں ، لڑکے کے ورثاء سے ملتے وقت رقت آمیز مناظر دیکھے گئے ۔

تباہ کن زلزلے کے باعث تباہ ہونے والے کشمیر سے تعلق رکھنے والی 5 سالہ لڑکی اپنے گاوں کا نام تک نہیں جانتی تھی جس کی وجہ سے اس کے ورثاء تک پہنچنے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا ، تاہم میڈیا نے لاپتہ لڑکی کو اس کی ماں سے ملوا دیا۔

واضح رہے اکتوبر 2005 ء میں آنے والے تباہ کن زلزلے نے آزاد کشمیر اور صوبہ خیبرپختونخوا میں تباہی مچا دی تھی ، 7٫6 شدت سے آنے والے زلزلے نے 80 ہزار افراد کی جانیں لے لی تھیں ، جبکہ زلزلے کے باعث لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے تھے ۔

 

سندھ ہائیکورٹ ، کم سن لڑکیوں کو شوہروں کے ساتھ جانے کی اجازت