• Friday, 30 September 2022
کراچی پولیس جرائم پیشہ افراد کے سامنے بے بس ہو گئی 

کراچی پولیس جرائم پیشہ افراد کے سامنے بے بس ہو گئی 

کراچی (نیا ٹائم) شہر قائد میں سٹریٹ کریمینلزبے لگام ہو گئے ، جرائم پیشہ افراد نے پولیس کیلئے بڑے مسائل پیدا کر دئیے ، پولیس جرائم پیشہ افراد کے سامنے بے بس ہو  گئی ۔

شہر قائد میں سٹریٹ کرمنلز نے شہر کراچی میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ، ایک اعداد و شمار کے مطابق شہر میں صرف رواں ماہ کے دوران لوٹ مار کے واقعات  کے دوران درندوں نے 12 شہریوں کی زندگیاں چھن لیں ، 15 افراد کو زخمی بھی کر دیا ۔

کراچی پولیس ملک کے معاشی حب میں جرائم کے دل دہلا دینے والے واقعات اور بڑھتے اعداد و شمار پر قابو پانے کے بجائے کچھ اور ہی کہانی سنا رہے ہیں ۔

رواں برس کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اب تک سٹریٹ کرائمز کی 58 ہزار  وارداتیں ہوئیں جن میں 74 شہریوں کی زندگیاں چھین لی گئیں ۔ رواں برس میں  34 ہزار شہری موٹر سائیکل جبکہ 19 ہزار سے زائد شہریوں سے موبائل فونز چھین لئے گئے ۔

 

لاہور میں خاتون سے گاڑی چھیننے والا ملزم پشاور میں ہلاک