انسانی غلطی گوگل کو اڑھائی لاکھ ڈالرز میں پڑ گئی

انسانی غلطی گوگل کو اڑھائی لاکھ ڈالرز میں پڑ گئی

لاہور (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے خود کو ہیکر قرار دینے والے شخص کو ہی اڑھائی لاکھ ڈالرز بغیر وجہ جمع کروا دئیے ، سام کیوری نے سرچ انجن گوگل کو ہیکر قرار دیا تھا ۔

سام کیوری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گوگل کی طرف سےا گست میں پر اسرار طور پر اس کے اکاونٹ میں 2 لاکھ 49 ہزار 999 ڈالرز جمع کروائے گئے ، اس حوالے سے اسے معلوم نہیں تھا کہ کسی ٹیکنالوجی کمپنی نے اس کے اکاونٹ میں اتنی بڑی رقم کیوں جمع کروائی ہے ۔

سام کیوری نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ گوگل کی طرف سے رقم جمع کروانے کے بعد کئی ہفتے گزرنے پر بھی اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے کہ اس کے اکاونٹ میں اتنی بڑی رقم کیوں جمع کروائی گئی ہے ۔ اگر کمپنی یہی چاہتی ہے کہ میں یہ رقم اپنے پاس رکھوں تو کوئی مسئلہ نہیں ، میں رکھ لیتا ہوں ۔

ہیکر سام کیوری نے ابھی تک گوگل کی طرف سے بھجوائی گئی رقم خرچ نہیں کی بلکہ اسے اکاونٹ میں ہی رکھا ہوا ہے تاکہ اگر گوگل یہ رقم واپس لینا چاہے تو اسے کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو ۔

ایک انٹرویو کے دوران سام کیوری نے کہا کہ لگ ایسا رہا ہے کہ گوگل نے غلطی سے اتنی بڑی رقم اس کے اکاونٹ میں جمع کروائی ہے ، جو بعدازاں درست بھی ثابت ہوئی ۔

گوگل ترجمان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ انسانی غلطی کے باعث ہماری ٹیم نے حال ہی میں غلط پارٹی کو رقم بھجوا دی ہے ، تاہم غلطی سدھارنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا ے کہ رقم کی واپسی کیلئے کوشش کی جا رہی ہے ۔

سام کیوری کا کہنا ہے کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ گوگل کی طرف سے اس طرح کی غلطیاں کیاں ہو سکتی ہیں اور کمپنی کی طرف سے ایسی غلطیوں کی روک تھام کیلئے کیا سسٹم استعمال کیا جاتا ہے ۔

 

پاکستان میں دوسری آفت کا خطرہ منڈلا رہا ہے؛عالمی ادارہ صحت