
حفیظ نے گزشتہ سال شعیب ملک کو کیا مشورہ دیا تھا
لاہور(نیاٹائم)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ شعیب ملک کو پچھلے سال ہی ریٹائرمنٹ لینے کی تجویز دی تھی۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا تھا کہ شعیب ملک نے 21، 22 سال پاکستان کیلئے بہترین کھیل پیش کیا ہے، اتنے لمبے عرصے اپنی فٹنس کو برقرار رکھنا اور ملک کی نمائندگی کرنا بہت ہی مشکل کام ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس تو اس وقت بھی ہوا جب وہ ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرچکے تھے تاہم الوداعی میچ نہیں کھیلنے دیا گیا۔
حفیظ نے کہا کہ شعیب ملک کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو میچ دینا چاہیے تھا، اپنے کرکٹرز کو عزت سے رخصت کرنے کے معاملے میں ہماری مینجمنٹ نے ہمیشہ نااہلی کا ثبوت دیا۔قبل ازیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شعیب ملک کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پرفارمر کرکٹرز سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے سلیکشن کمیٹی کے ہیڈ محمد وسیم کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
بھارتی صحافی سے کیوں الجھے؛ رمیز راجہ نے وجہ بتادی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ