گوگل کا ڈالر کو دھوبی پٹکا

گوگل کا ڈالر کو دھوبی پٹکا

اسلام آباد(نیاٹائم)ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپےکی قدر کتنی ہی کم ہوجائے تاہم گوگل نے روپے کو مضبوط کرنے کامصمم ارادہ کرلیا۔

 

آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے باوجود پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے لیکن گوگل نے ڈالر کو غلطی سے اپنی ویب سائٹ پر ایسا دھوبی پٹکا دیا کہ دو سو اکیس روپے اکانوے پیسے پر دکھا دیا۔دیگر ویب سائٹس پر ڈالر کی قدر آسمان کو چھو رہی ہے اور 240 سے بھی زیادہ ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں تو ڈالر کا ریٹ 241 روپے برقرار ہے، لیکن گوگل سب سے الگ جارہا ہے اور وہاں ڈالر کی قیمت کم دکھائی گئی۔

 

دوسری جانب نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ روپے کے مقابلے میں ڈالرکی رفتار جلد نیچے آجائے گی تاہم گورنمنٹ اس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف آٹھ پیسے کاڈیفرنس ہوگا لیکن اس بارے میں حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔

 

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں کو ڈبو دیا