• Friday, 30 September 2022
فیروز اور علیزے میں علیحدگی کی خبریں پھر سے گردش کرنے لگیں

فیروز اور علیزے میں علیحدگی کی خبریں پھر سے گردش کرنے لگیں

کراچی(نیاٹائم)مشہور پاکستانی اداکار فیروز خان اور انکی بیوی علیزے کے درمیان راہیں الگ ہونے کی خبریں ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر چل رہی  ہیں۔

 

سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمزپر اس وقت خبرصارفین کیلئے موضوع بحث بنی ہوئی ہے کہ شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے فیروز اور علیزے نے ایک دوسرے سے راہیں الگ کر لی ہیں جبکہ اداکار فیروز خان نے بچوں سے ملنے کے لیے کورٹ میں درخواست بھی دے دی ہے۔زیر گردش خبروں کےمطابق  علیزے اب فیروز کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

 

دوسری طرف فیروز اور علیزے نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کیا ہوا ہے اور دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی پکچرز اور ویڈیوزبھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔لیکن ان خبروں کی تردید یا تصدیق کے لیے میڈیا نے اداکار فیروز خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں فی الحال اس معاملے کی تصدیق یا تردید کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔

 

 خیال رہے کہ فیروز اور علیزے 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دونوں کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں۔2020میں جب سوشل میڈیا پر فیروز خان اور انکی بیوی کےمابین علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں تو اداکار نے انکو افواہیں قرار دیتے ہوئے واضح تردید کر دی تھی۔

 

ہمایوں سعید کو رہنے ہی دیں؛سینئراداکارفردوس جمال