• Tuesday, 29 November 2022
کراچی میں ڈینگی کےڈنک جاری،مزیددواموات رپورٹ

کراچی میں ڈینگی کےڈنک جاری،مزیددواموات رپورٹ

کراچی(نیاٹائم)کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور شہر میں وبا سے مزید 2 مریضوں کا انتقال ہو چکاہے۔

 

انتظامیہ کی طرف  سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 324 افراد میں ڈینگی کی بخار کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ  حیدرآباد میں 36، شہید بے نظیر آباد میں 15 اور سانگھڑ میں ڈینگی کے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔

 

دوسری طرف  صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہوتا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا کے 5 ڈسٹرکٹس   پشاور، خیبر، مردان، نوشہرہ اور ہری پور  کو ڈینگی کیلئے حساس قرار دے دیا گیا ہے، صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 307 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص  بھی ہوئی ہے۔

 

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں 80 افراد میں ڈینگی کا وائرس پایا گیا  ہے جب کہ  لاہور میں ڈینگی کے 62 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈینگی مچھر پر قابو پانے کے ہدایات بھی جاری کی جاتیں ہیں کہ پانی کو زیادہ دیر تک ایک جگہ پر اکٹھا نہ ہونے دیں اور شام کے وقت گھر کی کھڑکیاں اوردروازے بندرکھنے چاہئے۔

 

5سے11 سال تک بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز