بھارتی صحافی سے کیوں الجھے؛ رمیز راجہ نے وجہ بتادی

بھارتی صحافی سے کیوں الجھے؛ رمیز راجہ نے وجہ بتادی

 لاہور(نیاٹائم)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے ایشیا کپ فائنل کے بعد ہندوستانی جرنلسٹ سے الجھنے کی وجہ بتادی ہے۔

 

اپنے یوٹیوب چینل پر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ جرنلسٹ  کا سوال غلط تھا، فائنل میں ہار پر پوری پاکستانی قوم خفا ہیں، میں یہ پوچھتا ہوں کہ اسے کیسے پتہ چلا کہ سب لوگ اس ٹیم سے خوش نہیں ہیں؟ یہ آگ لگانے والی باتیں ہوتی ہیں، بہرحال وہ ایک واقعہ تھا جو گزر گیا۔

 

خیال رہے کہ مذکورہ صحافی نے رمیز سے پوچھا تھا کہ ایشیا کپ فائنل میں شکست پر مایوس تمام پاکستانی شائقین کو وہ کیا میسج دینا چاہیں گے جس پر وہ غصے میں آگئے۔ رمیز راجا نے انڈین صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ تو انڈیا کے ہیں،آپ لوگ تو پاکستان کے ہارنے پر بہت خوش ہوں گے۔

 

محمدعامر قومی ٹیم کی سلیکشن پر آگ بگولہ