5سے11 سال تک بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

5سے11 سال تک بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

اسلام آباد(نیا ٹائم) ملک بھر میں  پانچ سے  گیارہ  سال کی عمر تک کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا  جبکہ کورونا ویکسین تمام مراکز صحت پر بالکل مفت دستیاب ہے۔

 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک بھر میں  پانچ سے  گیارہ  سال کی عمر تک کے بچوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے  ویکسین تمام مراکزصحت  پر بلکل مفت دستیاب ہے۔این آئی ایچ کیجانب  سے  جاری کردہ ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری خوراک  اکیس روزبعد لگوائی جائے جب کہ دونوں خوراکوں کے درمیان  چھپن  روزسے زیادہ کا وقفہ نہ ہو۔اسی سلسلے کو مد نظر رکھتے ہوئے  ڈی سی لاہور محمد علی  کی جانب سے بھی محکمہ ہیلتھ کو آج شام تک تمام تیاریاں  مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

 

دوسری  طرف  ملک میں کورونا وائرس کے وارتاحال  جاری ہیں،پچھلے چوبیس  گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ نوے پازیٹوکیسز سامنے آئے جس میں اننانوے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اس سے پہلے گزشتہ روز ہی  راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا سے بچاؤ کے لیے مہم کے دوران والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو حفاظتی انجکشن ضرور لگوائیں تاکہ انہیں موذی مرض سے بچایا جاسکے۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بچوں کو کورونا ویکسین ہر صورت لگوائیں تاکہ معاشرے کو وائرس سے پاک رکھا جا سکے اور انسانی زندگیوں کو بچایا جا سکے ۔

 

 

حکومت نے پیرا سیٹا مول پر ریٹیلر مارجن مقرر کر دیا