• Thursday, 29 September 2022
حکومت نے پیرا سیٹا مول پر ریٹیلر مارجن مقرر کر دیا

حکومت نے پیرا سیٹا مول پر ریٹیلر مارجن مقرر کر دیا

اسلام آباد (نیا ٹائم) وفاقی حکومت نے پیرا سیٹا مول ادویات پر ریٹیلر کا  مارجن مقرر کر دیا ۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی طرف سے پیرا سیٹا مول گولیوں ، سسپنشن اور سیرپ پر ریٹیلرز مارجن کی حد مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

وزارت صحت  کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنیاں ریٹیلر کو پیرا سیٹا مول پر 15 فیصد تک مارجن دے سکیں گی ، 15 فیصد تک ڈسکاونٹ دینے کے حوالے سے اعتراضات 3 دن میں جمع کروائے جا سکیں گے ۔

دوسری جانب ادویہ ساز اداروں نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے نوٹیفکیشن پر اعتراض کر دیا ہے ۔ چیئرمین پاکستان فارما  سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن منصور دلاور نے کہا ہے کہ حکومت نے پیرا سیٹا مول کی قیمت میں اضافے کے بجائے مارجن کم کر دیا ہے ۔ پہلے کمپنیاں 15 فیصد ڈسکاونٹ مارجن دینے کی  پابند تھیں ، اور کمپنیاں ریٹیلرز کو ادویات پر 30 فیصد تک بھی مارجن دیتی تھیں ۔

 

والد کی تمباکو نوشی سےبچوں پرپڑنےوالےاثرات سے متعلق نئی تحقیق