• Thursday, 29 September 2022
لاہور میں خاتون سے گاڑی چھیننے والا ملزم پشاور میں ہلاک

لاہور میں خاتون سے گاڑی چھیننے والا ملزم پشاور میں ہلاک

لاہور (نیا ٹائم)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون سے کار چھین کر فرار ہونے والا ملزم  پشاور میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ، ملزم نے ڈیفنس سے کار سمیت خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور اینٹی کار لفٹنگ سیل سٹاف نے پشاور پولیس کے ہمراہ خزانہ گیٹ پشاور میں ملزم کے ٹھکانے  پر چھاپہ مارا ، ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کر دی ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہو گیا ۔ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ملزم عبداللہ کا تعلق راولپنڈی کے مشہور کار چور گروپ بلال ثابت سے بتایا جا رہا ہے ۔

ہلاک ملزم کا ایک ساتھی فیروز پہلے سے لاہور پولیس کی حراست میں ہے ۔ ملزم عبداللہ اعلیٰ بیورو کریٹس سمیت موٹروے پولیس کے ایڈیشنل آئی جی پر فائرنگ کے واقعات میں بھی ملوث تھا ۔

واضح رہے ہلاک ملزم نے ایک ماہ قبل ساتھیوں کی مدد سے لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں خاتون کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا تاہم خاتون گاڑی چھوڑ کر جان بچانے میں کامیاب ہوئی جبکہ ملزم گاڑی لے کر فرار ہو گیا تھا ۔

 

ظلم کی انتہا، بھائی نے بھائی کی جان لے لی