• Thursday, 29 September 2022
نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ  نواز شریف کے مشورے سے ہو گا ، خرم دستگیر

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ  نواز شریف کے مشورے سے ہو گا ، خرم دستگیر

اسلام آباد (نیا ٹائم) وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے مشورے سے کریں گے ۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی ، جن لوگوں نے گھروں میں سولرسسٹم لگا رکھے ہیں ان کیلئے کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی ، اکتوبر سے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں   کمی آ جائے گی ۔

آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے دعویٰ کیا کہ وزیراظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ لندن میں نواز شریف کے مشورے سے کریں گے ۔

وفاقی وزیر نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ جتنی مرضی ملاقاتیں کریں ، آخری فیصلہ وزیر اعظم نے ہی کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے خیر خواہ ہیں تو انہیں سندھ کے  علاقے خیر پور ناتھن جانا چاہئے ۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر  مریم نواز کے اختلاف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر خرم دستگیر نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہیں اور انہیں اختلاف کا حق حاصل ہے ، پارٹی میں اختلاف رائے ضرور پایا جاتا ہے ۔

 

شہباز شریف کی مودی سے ملاقات نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی