احمد مسعود نے طالبان حکومت کے خلاف اتحاد کو ناگزیر قرار دیدیا

احمد مسعود نے طالبان حکومت کے خلاف اتحاد کو ناگزیر قرار دیدیا

ویانا (نیا ٹائم ویب ڈیسک )افغانستان میں طالبان حکومت کے مخالف گروپ کے رہنما احمد مسعود نے تارکین وطن سے کہا ہے کہ وہ طالبان حکومت کے خاتمے کے خلاف اتحاد کریں کیونکہ اب یہ ناگزیر ہو چکا ہے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق احمد مسعود نے کہا کہ افغانستان  صوبوں میں سے واحد صوبہ وادی پنجشیر ہے جہاں طالبان کے خلاف اب بھی مزاحمت ہو رہی ہے ۔ مزاحمت شمالی اتحاد کے سابق سربراہ احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی قیادت میں ہو رہی ہے ۔ طالبان کے خلاف مزاحمت کرنے والے  مسلح گروپ کو نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود نے ویاب میں کانفرنس سے خطاب کےد وران کہا ہے کہ اب طالبان حکومت کو مذاکرات  کی میز پر واپس لانے کا وقت آ گیا ہے ، افغانستان سے طالبان حکومت کے خاتمے کیلئے سیاسی حل تلاش کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام گروپوں کا اتحاد اب ناگزیر ہو چکا ہے ۔

احمد مسعود نے مزید کہا کہ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ افغانستان کے تمام تارکین وطن کو متحد کرنا چاہتے ہیں اور ایسا روڈ میپ تلاش کر رہے ہیں جس کے ذریعے افغانستان کا سیاسی حل تلاش کیا جا سکے ۔

ویانا میں ہونے والے اس کانفرنس میں طالبان مخالف 30 سے زائد جلا وطن سیاسی رہنما شریک ہوئے ،  شریک ہونے والے تمام وہ رہنما تھے جو افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام سے قبل ہی بیرون ملک منتقل ہو گئے تھے ۔

 

اسرائیل کا دمشق ائیرپورٹ پر فضائی حملہ ، 5 اہلکار ہلاک