• Thursday, 29 September 2022
ملاکنڈ میں امن و امان کیلئے وفاقی حکومت کردار نہیں ادا کر رہی ، عمران خان

ملاکنڈ میں امن و امان کیلئے وفاقی حکومت کردار نہیں ادا کر رہی ، عمران خان

چارسدہ (نیا ٹائم) سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے ، ملاکنڈ میں حالات کافی خراب ہیں لیکن وفاقی حکومت اس حوالے سے کردار ادا نہیں کر رہی ۔ انہوں نے کہا کہ بگڑتی صورتحال پر قابو پانا وفاق اور ذمہ دار لوگوں کی ذمہ داری ہے ۔

چارسدہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد انتخابات کروائے جائیں ، میرے خلاف مقدمات کے بجائے ملاکنڈ میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر توجہ دی جائے ، وہ وقت دور نہیں جب میں  وم کو کال دوں گا اور ہمارا مقصد صرف ایک ہی ہے کہ اس دلدل سے نکلنے کیلئے صاف اور شفاف انتخابات کروائے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی سپر پاور کی غلامی اور نہ ہی کسی کی جنگ میں شرکت کرنی چاہئے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوا نے دی ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن کو پیسہ دے کر ان سے کوئی بھی فتویٰ لے لو ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہبا زشریف کہتے ہیں میں مانگنے نہیں آیا ، لیکن مجبوری ہے ، کیا کسی قوم کا لیڈر ایسا ہوتا ہے ، ان لوگوں نے پوری دنیا کے سامنے قوم کو شرمندہ کیا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش کے ذریعے حکومت میں  آنے والوں کے دو ہی مقاصد تھے ، پہلے تو امریکا کی خواہش تھی کے ایسے حکمران آئیں جو دنیا میں بھکاری بن کر گھومیں ، ہم اپنے ملک کی خارجہ پالیسی کو کسی کیلئے قربان نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت چھوڑی اس وقت خسارہ زیادہ آمدنی کم تھی ، خوفزدہ انسان کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت بھی آئے گا جب میرا پاکستان دنیا بھر میں فخر سے گھومے گا ، یہ حکومت کہتی ہے کہ مشکلات پی ٹی آئی کی وجہ سے ہیں کیونکہ انہوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا تھا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو بھی قیادت میں آئے اس کا جینا  مرنا پاکستان میں ہونا چاہئے ، میں جب کال دوں آپ نے حقیقی آزادی کیلئے نکلنا ہے ۔ ہم حقیقی آزادی حاصل کر کے عظیم قوم بنیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت چھوڑی اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت  103 ڈالر تھی آج 93 ڈالر پر ہے ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں  کم ہو رہی ہیں ، پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسے بندے کو وزارت نہیں دوں گا جس کے پیسے باہر ہوں گے ۔

 

شہباز شریف کی مودی سے ملاقات نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی